’اللہ رسول کی قسمیں کھانے والے بھی جھوٹے‘؟ رانا ثنااللہ کی رہائی پر شہریار آفریدی پر شدید تنقید

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔


رانا ثنا اللہ کو اپنی رہائی کے عوض دس، دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے ہوں گے۔

سوشل میڈیا صآرفین رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر وزیر مملکت شہریار آفریدی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی  نے کہا کہ  حیرت کی بات ہے کہ اتنی مقدار میں برآمد ہوئی ہو تواے این ایف کی ہسٹری کا شایدیہ پہلا کیس ہوگا کہ ضمانت اتنی جلدی ہوگئی ہو، ایک طرف شہریار کہتے تھے کہ فوٹیج ہے ، عدالت میں ثابت کریں گے، عدالت میں جو ثبوت آتے ہیں، اسی پر فیصلہ ہوتاہے ۔

عارف حمید بھٹی کاکہناتھاکہ شہریار آفریدی کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے ، اگرعدالت نے سمجھا ہے کہ یہ کیس غلط ہے اور اسی بنیاد پر ضمانت لی ، پھروہ منشیات تھی کس قسم کی ، رکھی رکھائی کس نے تھی ، اس کا تعین کریں، شہریار کے لیے بھی امتحان ہے کہ کیسے ایک سابق وزیر پر اس طرح کا مقدمہ بنایا، آج وہ مقدمے کے حق میں کوئی چیزثابت نہیں کرسکے۔ 

شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی جھوٹ کا جواب دیں ، انہوں نے اللہ رسول کی قسمیں کھا کر جھوٹ بولا، یہ کون سی مدینہ کی ریاست میں ہوتا ہے کہ دوران ٹرائل جج کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ اب شہریار آفریدی اور اے این ایف کو جواب دینا ہو گا۔ کیا اس کیس میں فوج کے ادارے کو بھی ملوث کیا گیا۔

https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1209407640855597056?s=20

https://twitter.com/UmaidRajpoot97/status/1209423188221943810?s=20

https://twitter.com/abualeeha/status/1209417538486059008?s=20

https://twitter.com/HafizMuzamil0/status/1209419536249884673?s=20

https://twitter.com/aamir4812/status/1209411048358457345?s=20

https://twitter.com/realrazidada/status/1209408341585334272?s=20

https://twitter.com/TalhaGhouri786/status/1209410686713049088?s=20