Get Alerts

گجرات:18 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کے بعد قتل، بااثر ملزمان کے سامنے والدین بے بس

گجرات:18 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کے بعد قتل، بااثر ملزمان کے سامنے والدین بے بس
گجرات کے علاقہ کانجو میں 18 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  مقتولہ 18 سالہ فجر کے والدین نے اپنی بیٹی کی لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے دفن کردیا کیونکہ ملزمان باثر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

پولیس افسر خرم ڈوگر کے ٹویٹر اکاونٹ سے شئیر ہونے والی اس گھناونی واردات کی تفصیلات دردناک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان بااثر اور مالدار سونار ہیں۔ انہوں نے فجر کو پہلے اغوا کیا پھر اپنی ہوس پوری کر کے اسے قتل کردیا۔ فجر کے والدین نے بااثر ملزمان کی جانب سے دھمکیوں اور مزید کارروائی کے خوف سے اسکا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر اسے دفنا دیا ہے۔

پولیس افسر کی ٹویٹ کے مطابق یہ معاملہ دبا دیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اس سے متعلق خبریں آنے کے بعد حکام نے اسکا نوٹس لیا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم خیال یہی کیا جا رہا ہے کہ ملزمان اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے جلد جیل کی سلاخوں سے باہر ہوں گے ۔