Get Alerts

وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا: زیادہ کورونا کیسز کی شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کا امکان

وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا: زیادہ کورونا کیسز کی شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کا امکان
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صوتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاون کے فیصلے کا امکان ہے۔  ان شہروں اور علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھے جانے کا امکان ہے۔  جبکہ این سی سی زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاون کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔

یاد رہے کہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 5800 سے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57591 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5857 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 98 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.6 فیصد رہی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18.57 فیصد رہی۔


صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 7893 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1466 ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔


محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں 24گھنٹوں میں 28829 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2909 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد رہی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں وائرس سے 54 اموات ہوئیں۔


محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے آئی سی یوز میں 55 نئےمریض داخل ہوئے جن میں سے 25 مریض لاہور کے آئی سی یوز میں آئے۔