پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے فیصلہ سنادیا۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات آرڈیننس 2021 کے تحت کرائے جانے ہیں اور آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی، اسے ایکٹ کی شکل نہیں دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی غیرقانونی ہے۔
عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتخابات روکنےکا حکم امتناع جاری کردیا۔
عدالت نےالیکشن کمیشن اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔