'حالات بدل چکے، نواز شریف کی ستمبر میں وطن واپسی یقینی ہے'

صدر عارف علوی نے بلوں کے معاملے میں تجاہل عارفانہ سے کام لیا۔ وہ استعفیٰ دینے کے موڈ میں نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں عمران خان کی نظر میں سرخرو ہو سکیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نواز شریف کے لئے کوئی پیغام بھی لے کر گئے ہوں گے اور انہوں نے نواز شریف کو کچھ ہدایات بھی دی ہوں گی۔

'حالات بدل چکے، نواز شریف کی ستمبر میں وطن واپسی یقینی ہے'

آفیشل سیکرٹس ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلز پاس نہیں ہوئے یہ اچھی بات ہے مگر جو صدر عارف علوی نے کیا وہ بھی قابل تعریف نہیں ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات اگرچہ اتنی اہم نہیں ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ حالات بدل چکے ہیں، ملکی سیاست میں میاں نواز شریف کی پوزیشن پچھلے ایک سال سے بدل چکی ہے اور ستمبر کے وسط میں ان کی وطن واپسی یقینی ہے۔ یہ کہنا ہے رضا رومی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں مبشر بخاری نے کہا کہ صدر عارف علوی نے بلوں کے معاملے میں تجاہل عارفانہ سے کام لیا۔ وہ استعفیٰ دینے کے موڈ میں نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں عمران خان کی نظر میں سرخرو ہو سکیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نواز شریف کے لئے کوئی پیغام بھی لے کر گئے ہوں گے اور انہوں نے نواز شریف کو کچھ ہدایات بھی دی ہوں گی۔

سید صبیح الحسنین کے مطابق تحریک انصاف کو جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد ہے اور اسی پریشر میں پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے جارحانہ انداز میں دلائل دیے۔ ان کے ساتھ وکلا کی ایک فوج موجود تھی۔ کل سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس پر پی ٹی آئی کی اپیلوں کی سماعت مقرر ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال عمران خان کو ریلیف نہیں دے سکیں گے۔

 پروگرام کی میزبان فوزیہ یزدانی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔