سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک وزیر جو اکثر ٹی وی پر بھی آتے رہتے ہیں،انہوں نے نوازشریف سے رابطہ کرکے کہا کہ میرے پاس اتنے لوگ ہیں۔
سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو اب عوام میں آنا پڑے گا۔ وہی پرانے لوگ ، پرانی تصویریں سامنے آ رہی ہیں۔عمران خان کو اب اس کو بدلنا چاہئیے اور عوام میں آنا چاہئیے۔عوام میں آنے کا یہ مطلب نہیں کہ جلسے کریں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں۔اور یہ کام اپنی پارٹی سے شروع کریں۔
https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1473321505547337729
انہوں نے عمران خان کو مشورہ دہا کہ اپنے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریں، روز ایک رکن اسمبلی سے دس منٹ کی ملاقات کر لیں۔ جن لوگوں کو پچھلے تین سال میں وزیراعظم سے ملنے کا موقع نہیں ملا ان سے لازمی ملیں۔ اور کچھ اراکین اسمبلی ایسے بھی ہیں جو ہم سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہماری وزیراعظم سے ملاقات کروا دیں۔میں ابھی بھی یہی کہوں گا کہ وزیراعظم ان معاملات کو سنجیدگی سے لیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا پارٹی میں ایک خانہ جنگی کی کی فضاء ہے جو اب آہستہ آہستہ دکھائی بھی دے رہی ہے۔