Get Alerts

سینٹ انتخابات: تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

سینٹ انتخابات: تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد
الیکشن ٹریبونل نےپاکستان تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے سینیٹ الیکشن میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ان کے وکیل نےکہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل ناقابل سماعت ہے، الیکشن قوانین کے مطابق اپیل کنندہ کی اپیل کو سنا بھی نہیں جاسکتا جب کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل کرنے والے مصطفیٰ میمن خود امیدوار بھی نہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیف اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔ سیف اللہ ابڑو کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ دائر درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کيے تھے۔