سینٹ پولنگ بوتھ خفیہ کیمرے: سینٹ الیکشن سے ایک دن قبل وجاہت افضل کو سیکیورٹی انچارج تعینات کیا گیا

سینٹ پولنگ بوتھ خفیہ کیمرے: سینٹ الیکشن سے ایک دن قبل وجاہت افضل کو سیکیورٹی انچارج تعینات کیا گیا
سینٹ الیکشن میں پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سینٹ الیکشن میں پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے پر تحقیقات پر کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے لئے سینٹ سیکیورٹی سے بھی سوالات کئے جائیں گے۔

سینٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق سینٹ سیکیورٹی انچارج میجر (ر) وجاہت افضل کو کل 11 مارچ 2021  کو ایک سال کے لئے سارجنٹ ایٹ آرمز تعینات کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وجاہت افضل کو بغیر کسی اشتہار کے رول 17 کے تحت تعینات کیا گیا۔

https://twitter.com/AzazSyed/status/1370331474394746880

نوٹیفیکیشن کے مطابق وجاہت افضل کی تعیناتی 9 مارچ سے کی گئی۔ جبکہ نوٹیفیکیشن سینٹ چئیرمین کے انتخاب سے ایک دن قبل 11 مارچ کو جاری کیا گیا۔

ان کی تعیناتی کے اگلے ہی روز سینٹ انتخابات سے قبل یہ بات سامنے آئی کہ انتخابات سے قبل پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگائے گئے جن کی نشاندہی سینٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور سینٹر مصدق ملک کی جانب سے کی گئی۔