Get Alerts

اسرائیلی یرغمالی نے رہائی کے وقت حماس کے جانبازوں کے ماتھے چوم لیے: ویڈیو وائرل

حماس نے 602 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا،رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے ہاتھ ہلا کر حماس کا شکریہ بھی ادا کیا، یرغمالی مکمل صحت مند لگ رہے تھے،اسرائیلی یرغمالی کا یہ عمل قید کے دوران حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کی عکاس ہے

اسرائیلی یرغمالی نے رہائی کے وقت حماس کے جانبازوں کے ماتھے چوم لیے: ویڈیو وائرل

حماس نے آج غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرکے ریڈ کراس کے حوالے کردیا جس کے دوران دنیا نے ایک حیران کن منظر دیکھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالی نے اپنے ساتھ کھڑے حماس کے جنگجوؤں کے ماتھے پر بوسہ دیا۔

رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے ہاتھ ہلا کر حماس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یرغمالی مکمل صحت مند لگ رہے تھے۔اسرائیلی یرغمالی کا یہ عمل قید کے دوران حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کی عکاس ہے۔

قبل ازیں حماس کی قید سے رہائی پانی والی اسرائیلی یرغمالی خواتین نے بھی حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا تھا کہ انھیں کھانے پینے، ادویہ اور علاج معالجے کی مکمل سہولت فراہم کی گئی تھی۔

اس کے برعکس معاہدے کے تحت اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کی حالت نہایت خراب تھی۔فلسطینیوں کو اسرائیلی جیل میں تھرڈ ڈگری تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور کھانے کے لیے زیادہ تر ایک روٹی اور پانی دیا جاتا تھا۔