سابق اسرائیلی وزیر دفاع کا جھوٹ: شفا اسپتال اسلام آباد کو حماس کا ہیڈ کوارٹر بنا دیا

سابق اسرائیلی وزیر دفاع کا جھوٹ: شفا اسپتال اسلام آباد کو حماس کا ہیڈ کوارٹر بنا دیا
اسرائیل کے سابقہ وزیر دفاع  نفتالی بینٹ فلسطین دشمنی میں غلط حقائق بیان کرنے لگے۔

اپنے یوٹیوب اور فیس بک پر ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے معروف امریکی سلیبرٹیز بیلہ ہدید، جان آلیور اور ٹریور نواح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے وقت کے ان 'فلاسفرز' نے اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے کہ وہ عام شہریوں کو مار رہا ہے۔ چار بچوں کے باپ اور اسرائیل کے سابق وزیر دفاع میں بتانا چاہتا ہوں کہ معصوم بچے اور شہری کیسے اس جنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔ ہماری  جنگ صرف دہشتگردی کے خلاف ہے جہاں دہشتگرد سویلین اداروں کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے الزام لگایا کہ آپ نے شفا ہسپتال کے بارے میں سنا ہوگا، یہ غزہ میں سب سے بڑا میڈیکل کمپلیس ہے لیکن اسی اسپتال کے اندر حماس کا ہیڈ کوارٹر موجود ہے جہاں سے وہ اسرائیل کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں پلان کرتے ہیں۔

مگر یہاں وہ جس اسپتال کی تصویر دکھا رہتے ہیں وہ اسلام آباد کے علاقے H-8 میں واقع شفا اسپتال ہے جس کی تصویر ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے۔ شفا اسپتال کے بارے میں اس کی آفیشل ویب سائٹ سے مزید تفصیلاٹ دیکھی جا سکتی ہیں۔



سابق اسرائیلی وزیر دفاع نے شفا اسپتال کے بارے میں بات کرتے ہوئے جو تصویر دکھائی وہ اسلام آباد کا شفا اسپتال تھا۔ انہوں نے اسرائیل کے ایک سکول پر بھی الزام لگایا کہ وہاں حماس اپنے ہتھیار چھپاتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دیگر بلڈنگز اور میڈیا ہاؤسز پر الزام لگایا کہ وہاں سے حماس کا پورا نیٹ ورک کام کرتا ہے۔

سابق اسرائیلی وزیر دفاع کے اس عمل پر سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ ہسپتال میں لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے ان کی جانیں نہیں لی جاتیں لہٰذا نفتالی بینٹ اپنے حقائق درست کر لیں۔

https://twitter.com/Wabbasi007/status/1395754347779305473