Get Alerts

اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اگر اسے نہ روکا گیا تو دنیا تباہی کی طرف جائے گی: شہباز شریف

اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اگر اسے نہ روکا گیا تو دنیا تباہی کی طرف جائے گی: شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اگر اسرائیل کا ظلم نہہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جاگرے گی۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار رنج وغم کیا۔انکا کہنا تھا کہ عالمی برادری، اوآئی سی، عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے، شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1392394736082763777

واضح رہے کہ گزشہ روز فلسطینی سفیر احمد رفیعی سے ملاقات کے دوران کیا شہباز شریف نے عالمی قوتیں بالخصوص پی 5 ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کرے۔

انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 'ایسا کرنے میں ناکامی سے چارٹر آف یونائٹڈ نیشنز کے احترام اور اس کے عہد پر سوالات اٹھیں گے'۔

ملاقات میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سمیت ان کی جماعت کے دیگر رہنما شریک تھے۔ شہبازشریف نے قوم اور مسلم لیگ (ن) اور پارٹی کے قائد نواز شریف کی طرف سے سفیر سے اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس قتل عام کو رکوایا جائے، بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کررہے ہیں'۔