Get Alerts

نامراد عاشق نے محبوبہ کے گھر کو آگ لگا دی

نامراد عاشق نے محبوبہ کے گھر کو آگ لگا دی
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ناکام عاشق نے اپنی معشوقہ کے گھر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مشرقی گوداوری میں ایک نوجوان اپنے گاﺅں کی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ لڑکے نے رشتہ بھیجا تو لڑکی کی ماں ستیہ وتی نے منگنی کردی لیکن جلد ہی لڑکے کے چال چلن کی وجہ سے اس نے رشتہ توڑ دیا اور اپنی بیٹی کا رشتہ کسی اور لڑکے کے ساتھ کردیا۔

رشتہ ٹوٹنے پر برہم عاشق نے 17 جنوری کو اپنی محبوبہ کی ماں پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جس کی شکایت پولیس کو کردی گئی۔ ستیہ وتی کی بڑی بیٹی درگا بھوانی اپنی ماں کی عیادت کیلئے آئی تو ناکام عاشق منگل کے روز پھر آن دھمکا اور پٹرول چھڑک کر اپنی معشوقہ کے گھر کو ہی آگ لگادی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

https://youtu.be/8_Vi1_RZGkc