'ججز کے خلاف عامیانہ تجزیہ': پیمرا نے بول نیوز کا لائسنس 30 دن کے لیئے معطل اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

'ججز کے خلاف عامیانہ تجزیہ': پیمرا نے بول نیوز کا لائسنس 30 دن کے لیئے معطل اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
پیمرا نے بول نیو کا لائسنس 30 روز کے لیئے معطل اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ بول نیوز پر سمیع ابراہیم کے پروگرام میں سینئر کورٹ رپورٹر میاں داود نے عدلیہ کے فاضل ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر عامیانہ گفتگو کی اور ہرزہ سرائی کی جس پر پیمرا نے چینل کو نوٹس بھجوایا اور 7 یوم میں اپنا موقف پیش کرنے کو کہا لیکن چینل نے نشر کردہ مواد کو سپریم کورٹ کے احکامات اور پیمرا کی پالیسی کے مطابق قراردیا۔
جس پر پیمرا نے اب ان پر جرمانہ عائد کردیا ہے اور ساتھ ہی 30 دن کی چینل کی بندش کا بھی اعلان کردیا ہے