تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج چینل 24 نیوز کے ملازمین اور صحافتی تنظیموں نے چینل کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، صحافی پیمرا گیٹ پر احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے کہ اچانک اسلام آباد پولیس اور پپمرا کے گارڈز نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا۔
اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا جبکہ پیمرا کے اندر سے گارڈز نے فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اس وقت پیمرا کے ملازمین دفتر کے اندر محصور ہیں جبکہ صحافی مظاہرین اور چینل 24 نیوز کے ملازمین پیمرا گیٹ کے سامنے بیھٹے ہیں، جس کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔
پیمرا کے باہر پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی ہے جبکہ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بھی پیمرا آفس پہنچ گئے ہیں۔
Shocking and condemnable brutality on employees of @Channel24 in Islamabad and Lahore - firing and stone pelting on media workers struggling to retain their jobs. #PEMRAttacks24Employees pic.twitter.com/3HHHloPwc3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 6, 2020
فائرنگ پیمر کے گارڈز کی جانب سے کی گئی۔ کوئی گارڈ اپنی مرضی سے فائرنگ نہیں کر سکتا جب تک 'اوپر' سے حکم نہ ہو۔ https://t.co/615yXgTNNX pic.twitter.com/8jWeV5i8Dx
— Bashir Chaudhary (@Bashirchaudhry) July 6, 2020