Get Alerts

وزیراعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے  آیا ہوں: نوازشریف

نوازشریف نے کہا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں۔ یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔  پی ٹی آئی کو صوبے میں حکومت ملی مگر انہوں ںے کے پی کا پہلے سے بھی براحال کردیا. عوام بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے۔ ملک کو بگاڑنے والے بگاڑ کر چلے گئے۔ اسے بگاڑنے والوں کو ووٹ کے پی والوں نے ہی دیا تھا۔ اب سے دوبارہ درست کرنا جان جوکھم کا کام ہے۔

وزیراعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے  آیا ہوں: نوازشریف

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم بہترین پاکستان چھوڑ کرگئے تھے مگر ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا۔ میں وزیراعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں۔

مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں قائد ن لیگ نوازشریف نے کہا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں۔ یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں فضل الرحمان میرے پاس آئے اور کہا کہ میرے پاس بھی ارکان اسمبلی بہت ہیں آپ اور ہماری حکومت مل کر کے پی میں حکومت بناسکتے ہیں اس پر میں ںے جواب دیا کہ عدد کے اعتبار سے پی ٹی آئی کی چند نشستیں ہم سے زیادہ ہیں اس لیے حکومت انہیں ہی بنانی چاہیے اور انہیں صوبے میں حکومت ملی مگر انہوں ںے کے پی کا پہلے سے بھی براحال کردیا. ملک کو بگاڑنے والے بگاڑ کر چلے گئے۔ عوام بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے۔ بدنصیب تحفہ پچھلی حکومت نے دیا۔

نواز شریف نے مانسہرہ والوں سے سوال کیا کہ جس کی یہاں دس سال حکومت رہی اس نے یہاں کیا کام کیا؟ کے پی کے والوں آپ لوگ بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ ووٹ تو آپ نے دیا تھا اور حکومت اس کی یہاں پر تھی، میں وزیراعظم تھا لیکن یہاں وزیراعلیٰ کوئی اور تھا، کیا کے پی میں کوئی تبدیلی آئی؟

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بگاڑنے والے اسے بگاڑ کر چلے گئے اور اسے بگاڑنے والوں کو ووٹ کے پی والوں نے ہی دیا تھا۔ اب سے دوبارہ درست کرنا جان جوکھم کا کام ہے۔آپ مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں یہ بتائیں کیا کے پی میں کوئی تبدیلی آئی؟ کیا نیا پاکستان بنا؟

نوازشریف نے کہا کہ آج ڈالر بھی کنٹرول میں نہیں آرہا۔ہم نے ڈالر104روپے پر باندھ کر رکھا تھا۔ آج ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہمارے دور میں60 روپے لیٹرپیٹرول، چینی50روپے کلو تھی۔ ہمارے دور میں سبزیاں10،10روپے کلو فروخت ہوتی تھیں۔ ہماری حکومت کی مدت پوری ہوتی تو اگلی حکومت بھی ہماری ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،سستی بجلی اور گیس لوگوں کودی۔ پچھلی حکومت نے موٹروے نہ بناکرظلم کیا۔ کراچی موٹروےمنصوبہ سکھرمیں رک گیا۔ مانسہرہ سے مظفرآباد، مظفرآباد سے منگلاڈیم تک موٹروےبناتے۔ مجھے نہ نکالا جا تاتو مانسہرہ خوبصورت شہر ہوتا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ موٹروے پر جاکر دیکھیں نوازشریف نے یہاں کیابنایا۔ موٹروے کے ذریعے اسلام آباد سے مانسہرہ2گھنٹے میں پہنچتے ہیں۔ جب موٹروے مکمل ہوئی میں جیل میں تھا۔ کیاکےپی میں نیا پاکستان بنا؟کوئی تبدیلی آئی؟

قائد مسلم لیگ ن نے حکومت ملنے پر مانسہرہ ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ بھی کیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج یہاں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں۔ ملک کے حالات دیکھ کرخوشی نہیں ہورہی، عوام سے دوبارہ ملنے پر خوشی ہے۔ کراچی سے مانسہرہ اور مظفرآباد تک ٹرین چلائیں گے۔ مانسہرہ میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بھی بنائیں گے۔

جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ نے اپنا فیصلہ8فروری کے بجائے آج ہی سنا دیاہے۔ کام کرنے والا تنقید نہیں کام کرکے دکھاتاہے۔ دنیا جانتی ہے نوازشریف ہزارہ اور مانسہرہ سے محبت کرتاہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کے پی تجربہ گاہ نہیں کہ کوئی آئے اور تجربہ کرکے چلاجائے۔ نوازشریف نے 10سال بعد الیکشن لڑنے کا انتخاب مانسہرہ سے کیا۔