وفاقی کابینہ نے پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے لئے پینتالیس ایکٹر اراضی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آج کابینہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔ یہ زمین اسلام آباد کے نواح میں جگیوٹ فارم نامی علاقے کے قریب ہی دی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ ہی آئی ایس آئی ڈایریکٹوریٹ میں مواصلاتی نظام کی نگرانی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 1 ارب 66 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔ جبکہ ڈیفینس کمپلیکس میں ایک سپیشل بچوں کے لئے تعلیمی ادارے کی تعمیر کے لئے بھی پچاس کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔
https://twitter.com/AsadAToor/status/1275041820163092481?s=19
یاد رہے کرونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں رقم، اسباب اور وسائل کی کمی کا عذر پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اس سال تنخواہوں میں اضافے سمیت عوامی منصوبوں پر کوئی نئی رقم کا خاطر خواہ خرچ نہیں شامل کیا۔