سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔ تھریٹ ایڈوائزری خط ن لیگی عہدیداروں کو بھیج دیا گیا۔
خط کے مطابق 24 تاریخ کو مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے زیر صدارت نکلنے والی ریلی انتہائی سنگین نتائج کے تھریٹس ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعدد بار تھریٹ الرٹس موصول ہو چکی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو دہشت گرد تنظیم کی جانب سے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے تھریٹ ایڈوائزری لیٹر ن لیگی عہدیداروں کو بھیج دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دوران لانگ مارچ ڈرون کیمرے کا استعمال خطرناک ہے اسے استعمال نہ کیا جائے۔ بغیر بتائے کسی بھی غیر ضروری موومنٹ سے گریز کریں۔ رضاکاروں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اردگرد کڑی نظر رکھیں۔
لاہور پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں ڈی ایس پی بشیر سبحانی سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز لاہور کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔