ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اپنی ٹویٹ میں ماڈل و اداکارہ زارا عابد کی پی آئی اے حادثے میں ہلاک ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
The fashion Industry lost Zara Abid in the plane crash today. She was a wonderful girl, hardworking and professional. I was in awe of the energy and the dynamism in her photographs- May her soul RIP - so many ppl lost their loved ones today, may Allah have mercy on us all. pic.twitter.com/NL1DLzYHtA
— khadijah shah (@khadijah_shah) May 22, 2020
پی آئی اے کا طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے صرف ایک منٹ قبل آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نجی ٹی وی چینل 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پرواز میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ مجھے مصدقہ خبریں مل رہی ہیں کہ کئی اور مسافروں پر اللہ کا کرم ہوا ہے اور وہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔
دعائیں جاری رکھیں مجھے مصدقہ خبریں مل رہی ہیں کہ کئی اور مسافروں پر اللہ کا کرم ہوا ہے برائے مہربانی اپنی دعاؤں میں ہمارے انتہائی پیارے ساتھی صحافی انصار نقوی کو ضرور شامل رکھیں pic.twitter.com/CBs3Fj94bB
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 22, 2020
پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبد الستار نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 90 مسافروں اور 8 عملے کے لوگوں کو لے کر کراچی آرہی تھی۔