Get Alerts

نگران پنجاب حکومت نے صحافی برادری کے تحفظ کے لیے کمیٹی قائم کر دی

نگران پنجاب حکومت نے صحافی برادری کے تحفظ کے لیے کمیٹی قائم کر دی
پنجاب حکومت نےصحافی برادری کے تحفظ کیلئے پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوارڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔

نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کے مطابق کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اور ان کا ازالہ کرے گی.

محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔کمیٹی کی منظوری پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے اور کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے، صدر ہی یو جے اور صدر لاہور پریس کلب، پی جےایس سی پنجاب چیپٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم نیٹ ورک بطور ممبر کمیٹی میں شامل ہیں۔ صوبائی وزیر عامر میر کے مطابق کمیٹی صوبے میں صحافیوں کے تحفظ  کو یقینی بنائے گی اور ضلعی پولیس افسران اور صحافیوں کے درمیان رابط کار کے طور پر کام کرے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر ایکشن تجویز کرے گی اور صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا جائزہ لے کر مناسب اقدامات تجویز کرے گی۔

عامر میر نے کہا کہ کیئر ٹیکر گورنمنٹ میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس کمیٹی کا مقصد جرنلسٹ کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔