ریڈیو پاکستان کے احتجاجی ملازمین کو رات گئے پولیس نے گرفتار کر لیا

ریڈیو پاکستان کے احتجاجی ملازمین کو رات گئے پولیس نے گرفتار کر لیا
ریڈیو پاکستان کی جانب سے جبری فارغ کئے گئے ملازمین کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رات گئے اسلام آباد پولیس نے ان پر مقدمہ درج کیا اور انہیں ان کے گھروں سے گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کل ریڈیو پاکستان کے ملازمین سپریم کورٹ کے باہر نوکریوں سے نکالے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جن کی تعداد 50 سے 60 تھی۔ تاہم احتجاجی مظاہرین کی لیڈرشپ سمیت دیگر نا معلوم افراد پر تھانہ کوہسار مارکیٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔



ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ریڈ زون کے اندر احتجاج کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مظاہرین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کر رہے تھ مظاہرین نے نیا دور سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے انہیں نوکری سے نکال کر ظلم کیا ہے اور انکی گزشتہ تنخواہیں بھی نہیں دی جارہی حالانکہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جبری برطرف ہونے والے ملازمین کی تعداد 600 سے 700 ہے جبکہ اسے سے قبل پہلے ہی 300 ملازمین کو فارغ کروایا جاچکا ہے