ملزمان کو سزائے موت: عدالت کی جانب سے 8 سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنا دیا گیا

ملزمان کو سزائے موت: عدالت کی جانب سے 8 سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنا دیا گیا

  کراچی کی انساداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ نہ دینے پربلدیہ فیکٹری میں آگ لگا کر ڈھائی سو سے زائد افراد کو قتل کرنے کے اس مقدمے میں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔


 جیو نیوز کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں 4  ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا جن میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، ادیب خانم، علی حسن قادری اور عبدالستار  شامل ہیں۔


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے 4 ملزمان فضل احمد، علی محمد، ارشد محمود اور فیکٹری منیجر شاہ رخ کو بھی سہولت کاری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔