پولیس اصلاحات کا وعدہ کب وفا ہوگا؟

پولیس اصلاحات کا وعدہ کب وفا ہوگا؟
ہمیں ایک مضبوط وزیراعلی کی ضرورت ہے جس میں لیڈر شپ کی کوالٹی ہوں، عثمان بزدار لیڈر نہیں ہیں۔ اور نہ ہی ان کے پاس پاور ہے کہ وہ اصلاحات کرسکیں، رضا رومی

جب عورت بل جمع کروانے کیلئے لائن میں کھڑی ہوتی ہے تو مرد ایک سائیڈ پر ہوجاتے ہیں مگر جب عورت کیساتھ ریپ یا تشدد ہوتا ہے تو اس کیساتھ کوئی کھڑا نظر نہیں آتا وہاں ریاست بھی عورت کو یہ کہہ دیتی ہے کہ یہ آپکا ذاتی معاملہ ہے، بینظیر جتوئی

ملتان میں زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو اسکا باپ پولیس چوکی سے تھانے اور کبھی تھانے سے پولیس چوکی لیکر پھرتا رہا اور آخرکار لڑکی نے خودکشی کرلی اور یہ کہہ کر مری کہ ابا آپکا سر فخر سے اونچا ہوجائے گا کوئی آپکو بات نہیں کرےگا,فوزیہ یزدانی

پاکستان میں سے سے آسان نعرہ ہے کہ "فوج کچھ کرنے نہیں دیتی"
اور اس کے جواب میں کہا جاتا ہے کہ سیاستدان اور بیوروکریٹس سارے کرپٹ ہیں، یہ سٹیٹس کو کو برقرار رکھنے کا یہ طریقہ ہے کہ کہیں کہ فوج کچھ نہیں کرنے دیتی اور دوسرے کہیں کے سیاستدان کرپٹ ہیں، مشرف زیدی