شمالی وزیرستان میں سرکاری چوکیدار کا گریڈ 18 آفیسر بھرتی ہونے کا انکشاف

شمالی وزیرستان میں سرکاری چوکیدار کا گریڈ 18 آفیسر بھرتی ہونے کا انکشاف
مال مفت دل بے رحم  کی مثال خیبر پختونخوا میں سامنے آئی ہے جہاں سیکر یٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ خیبر پختون خوا نے 52 سالہ چوکیدار کو 18 گریڈ میں بھرتی کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالي وزیرستان :مقامی انتظامیہ و عسکری قیادت کی خواہش پر چوکیدار کو خلاف قانون بھرتی کیا گیاْ۔  چوکیدار بھرتی میں قانون انصاف کی دھجیاں اڑائی گئی۔چوکیدار نے محکمہ تعلیم میں گزشتہ ماہ کی تنخواہ وصول کی ہے۔



ذرائع کے مطابق شمالي وزیرستان کے اس :سرکاری چوکیدار کی جی او سی شمالی وزیرستان جنرل شاکر اللہ خٹک کے ساتھ زمانہِ طالب علمی سے دوستی ہے۔ علاقہ ستر سروبی کے رہائشی محمد نور وزیر کو میجر جنرل شاکر اللہ خٹک و ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فنانس میں 18 گریڈ میں بھرتی کی سفارش کی۔ مقامی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ  شمالي وزیرستان:ریاست و حکومتی ادارے انکوئری کرکےاس پوسٹنگ کی نوٹس لیں۔عوام  نے بھی وزیراعظم اور جنرل باجوہ سے فوراً نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔