نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں کیا کر رہا تھا؟

نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں کیا کر رہا تھا؟
مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر ہیں، لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اس کشیدہ صورتحال کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں پرواز کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج 23 اگست بروز جمعہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔

کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ تقریباً 2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کرتا رہا، اس دوران یہ طیارہ لاہور، جہلم اور پشاور کے اوپر سے گزرا۔

طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔