Get Alerts

سائبرکرائم ونگ میں درج مقدمے کی تحقیقات، پرویز رشید، عظمیٰ بخاری اور عطاء تارڑ طلب

تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو طلب کیا ہے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڈ کو 27 دسمبر کی صبح لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے جب کہ عظمیٰ بخاری اور پرویز رشید کو 30 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

تینوں رہنماوں کو سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمےکی تحقیقات میں بلایا گیا ہے، تینوں رہنماؤں کو سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری لندن میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں گی جب پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی اس حوالے سے معلومات ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نوٹس ملنے کی صورت میں وہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو بھی آج گرفتار کیا ہے۔