جاوید میانداد نے گنگولی کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے بیان کو بچگانہ قرار دیا

جاوید میانداد نے گنگولی کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے بیان کو بچگانہ قرار دیا
پلوامہ حملے نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں بیحد اضافہ کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر مکمل پابندی عائد ہو چکی ہے،بھارتی ٹماٹروں کی پاکستان برآمد بھی روک دی گئ ہے، پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزہ بھی روک دئیے گئے تھے_جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Kc3KAyjMCus

موجودہ حالات کے تناظر میں کچھ بھارتی کرکٹر اب یہ بیانات دے رہے ہیں کہ بھارت کو 2019 میں آئ سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دینا چائیے۔گو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بھارت کسی بھی طریقے سے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار نہیں کر سکتا لیکن بھارتی کھلاڑی،سیاستدان اور فنکار اس بات پر مصر ہیں کہ پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا جائے۔ سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے کوئ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ورلڈ کپ 10 ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا اور ایک میچ نہ کھیلنے سے بھارت کو کوئ خاص فرق نہیں پڑے گا۔

گنگولی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سخت پیغام دینے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے بھارت کو پاکستان کے خلاف کرکٹ میچ کھیلنے بند کر دینے جائییں اور ورلڈ کپ 2019 کے میچ کا بھی بائیکاٹ کر دینا چائیے۔ گنگولی کا یہ بیان سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کو ایک آنکھ نہ بھایا جنہوں نے گنگولی کے بیان کو بچگانہ قرار دیا۔ میانداد کا کہنا تھا کہ " میرے خیال میں گنگولی اگلے عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہے اور اس لئیے اپنے ہم وطنوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانا چاہتا ہے۔یہ کہنا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف 2019 میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں میچ نہیں کھیلنا چائییے،بچگانہ بیان ہے کیونکہ آئ سی سی کسی بھی صورت ایسا نہیں ہونے دیگا"۔

https://www.youtube.com/watch?v=zZBb4dITL_Q

اس طرح کے بیانات دینے والے گنگولی واحد بھارتی کرکٹر نہیں ہیں۔ سابقہ بھارتی مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ گو وہ اس بات کے حق میں ہیں کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف یہ میچ کھیلنا چائیے کیونکہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ میچ نہ کھیلنے کی صورت میں پاکستان کو دو پوائنٹس مل جائیں، لیکن ان کا ملک اس بارے میں جو بھی فیصلہ کرے گا وہ اس کی تائید کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے 44 اہلکار ایک خود کش حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے، حملہ آور نے بارود سے بھری ایک کار ان کے قافلے سے ٹکرا دی تھی۔