Get Alerts

گھریلو تشدد کیس: نجی ٹی وی کا محسن عباس کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ، ذرائع

گھریلو تشدد کیس: نجی ٹی وی کا محسن عباس کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا نیوز نے محسن عباس حیدر کے خلاف انکوئری شروع کر دی ہے جبکہ انہیں انکوئری مکمل ہونے تک آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

2 روز قبل اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ظلم اور بے وفائی کی داستان بیان کرکے شوبز سمیت پورے پاکستان میں ہلچل مچادی تھی۔ فاطمہ نے محسن عباس حیدر پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا ان کے شوہر کا چکر ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ چل رہا ہے اور جب اس بارے میں انہوں نے محسن سے استفسار کیا تو انہوں نے بجائے شرمندہ ہونے کے الٹاانہیں مارنا پیٹنا شروع کردیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب محسن عباس حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ انکی اہلیہ فاطمہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا ہے۔ 

مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں  دینے اور امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق  محسن عباس نے پچاس لاکھ روپے لیے اور واپس نہیں کئے۔ محسن عباس شادی کے بعد سے مجھ پر تشدد بھی  کرتا رہا ہے۔

محسن عباس نفسیاتی ہے، مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا، جان کا خطرہ ہے اور ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، نہ ہی صلح کروں گی۔