صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پارا چنار کے طوری بازار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اطراف میں موجود گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ڈی ایس نجب علی نے بتایا کہ آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اکثر سبزی اور پھل فروش ہی موجود ہوتے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے کہا کہ اب تک کم از کم 16 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب علاقے کے رہائشی افراد نے واقعے کے خلاف مقامی پریس کلب کے باہر احتجاج شروع کردیا ہے۔