Get Alerts

للت مودی لائف سٹائل: لگژری کاروں کے دلدادہ، لندن میں حویلی، جانیں آئی پی ایل کے بانی کیسے رہتے ہیں

للت مودی لائف سٹائل: لگژری کاروں کے دلدادہ، لندن میں حویلی، جانیں آئی پی ایل کے بانی کیسے رہتے ہیں
آئی پی ایل کے بانی للت مودی گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ اسٹار اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

اس کے بعد یہ بحث شروع ہوئی کہ للت مودی کے پاس کتنی جائیداد ہے؟ کیا وہ اب بھی عیش وآرام کی زندگی گزار رہے ہیں؟ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ للت مودی کا لائف اسٹائل کیسا ہے؟



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Lalit Modi (@lalitkmodi)





للت مودی کو اپنے کاروبار سے بہت زیادہ آمدنی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق ان کی موجودہ کل مالیت تقریباً 570 ملین ڈالر ہے۔ لندن میں للت مودی کی 7000 مربع فٹ 5 منزلہ حویلی میں آٹھ ڈبل بیڈ روم، سات باتھ روم، دو گیسٹ روم، چار استقبالیہ کمرے، دو کچن اور ایک لفٹ ہے۔

للت مودی اس وقت مودی گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ مودی گروپ کے بنیادی کاروبار، گاڈفری فلپس انڈیا کے سربراہ بھی ہیں۔ مودی انٹرپرائزز کی موجودہ قیمت 1.5 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Lalit Modi (@lalitkmodi)





للت مودی کے پاس تین فراریوں سمیت کئی مہنگی کاریں ہیں۔ لت نے اپنی آنجہانی بیوی مینل کو ایسٹن مارٹن ریپائڈ تحفے میں دی تھی۔ پچھلے سال مودی نے اپنے بیٹے روچر کو فیراری 812 GTS تحفے میں دی تھی، جس کی بھارت میں ایکس شو روم قیمت 5.75 کروڑ روپے ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کے بانی للت مودی اس وقت بالی ووڈ اسٹار اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Lalit Modi (@lalitkmodi)