وزیراعظم کو بریف کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر سائٹس آئندہ الیکشن سے پہلے آپ کیخلاف منظم ہو کر حملہ کرینگے، اس لئے آپ کو چاہیے کہ ان کا ابھی سے سدباب کر لیا جائے۔ لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ میڈیا کو روک نہیں پا رہے ہیں، مظہر عباس
موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اتحادیوں میں ایم کیو ایم کا پلڑا بھاری ہیں۔ مسلم لیگ ق اور بی اے پی کو اسی کے فیصلے کا انتظار ہے۔ ایم کیو ایم جو بھی فیصلہ کرے گی۔ دیگر جماعتیں بھی اس پر لبیک کہیں گی، نادیہ نقی
قوی امکان ہے کہ اتحادی جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے 25 مارچ تک فیصلہ کر لیں گی۔ اگر 25 مارچ کو یہ تینوں جماعتیں اپنے وزرا سے استعفے لے کر اپوزیشن کے بنچوں پر بیٹھ جاتی ہیں تو سپیکر بھی بے بس ہو جائیں گے، مزمل سہروردی