Get Alerts

ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ" کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے
خبیرپختونخواہ کے علاقے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے " باغ امن میلہ" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شرکا نے قومی ترانہ پڑھا جبکہ بچوں نے قومی پرچم لہرایا۔

میلے میں مارچ کرتے ہوئے بینڈ نے خوبصورت دھنوں کے ذریعے شرکا سے خاص داد وصول کی۔ افتتاحی تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔ اس موقع پر پاکستان آرمی کی ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی مہارت کا مظاہرہ کیا۔



تقریب میں خٹک ڈانس اور دیگر علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کی سب سے خاص بات پیرا گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا مظاہرہ تھا جسے وہاں موجود شرکا نے خصوصی داد دی۔



اس موقع پر شرکا نے اس میلہ کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد امن کی واضح مثال ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اشتراک سے منعقدہ باغ امن میلہ کی افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام، قبائلی اضلاع کے مشیران، علاقہ مکین، بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔



25 مئی تک جاری رہنے والے باغ امن میلہ میں کرکٹ، والی بال، گھڑ سواری اور رسہ کشی سمیت دیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔