Get Alerts

کچہ گرینڈ آپریشن: کچہ مورو کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا گیا

کچہ گرینڈ آپریشن: کچہ مورو کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا گیا
کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے آپریشن کے 45 ویں روز کچہ مورو کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا گیا۔ 9 مغوی بھی ڈاکوؤں سے بازیاب کروا لئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گرینڈ پولیس کچہ آپریشن 45 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ پتن سرکاری، پکٹ عثمان، پکٹ ٹھٹہ پر نئی پولیس چیک پوسٹ،اضافی نفری ، مضبوط مورچے اور آبزرویشن ٹاور قائم کر دی گئی۔ پولیس کی کارروائیوں میں اب تک 7 ڈاکو ہلاک،31 گرفتار 13سرنڈر، 9 مغوی بازیاب ہو چکےہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایس ایم جی گنز، ایمونیشن برآمد ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں ڈاکوؤں سے کلئیر کرالیا گی جبکہ مزید پیش قدمی جاری ہے۔ کچہ مورو میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔ جس کے بعدعلاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  کچہ مورو میں ڈاکوؤں کی کمین گایوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے 3 نئی پولیس پکٹس قائم کردی گئیں۔ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو مسمار کر کے علاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔

آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کچہ میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ اس موقعہ پر آر پی او ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ کچہ مورو سمیت کچہ کے تمام داخلی خارج راستوں پر سخت چیکنگ اور آبی گزرگاہوں کی نگرانی کی جاری ہے۔

آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور  نے ہدایت کی کہ ایڈوانس انفارمیشن کی بنیاد پر پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

آئی جی پنجاب نے جوانوں کے بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوگو ایریا سمجھے جانے والے دشوار گزار علاقوں میں پولیس جوان نہایت ہمت و بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔