Get Alerts

مریم نواز نے جعلی لیکس تیار کرنے کیلئے ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں، فواد چودھری

مریم نواز نے جعلی لیکس تیار کرنے کیلئے ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں، فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز نے جعلی لیکس تیار کرنے کیلئے ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں۔ وہ ٹیکنالوجی مدد سے جعلی ویڈیوز تیار کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ ججز ان کے دباؤ میں آ جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے یہ ویڈیوز جاری کیں اور ان کا صرف مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جس طریقے سے ان تمام ویڈیوز کو جعلی ثابت کیا گیا، اس پر فرانزک ڈپارٹمنٹ کی تعریف کرنی چاہیے۔ مسلم لیگ(ن) نے ایسی ویڈیوز کو پہلی مرتبہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کیس چلنا شروع ہی ہوتے ہیں تو اس طرح کی مہم چلنا شروع ہو جاتی ہے، اس کا مقصد صرف اور صرف ججوں کو دباؤ میں لانا ہوتا ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ عدلیہ ایسے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

https://twitter.com/RadioPakistan/status/1463127630308421632?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463127630308421632%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1172999

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ بہت اہم ہے، اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہیے۔ اس میں ملوث لوگ سب کے سامنے ہیں۔ مریم نواز کا رویہ ہمیشہ نیگیٹو رہا۔ انہوں نے ٹیپیں اور جعلی لیکس بنانے کے لیے ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں، جو ٹیکنالوجی مدد سے جعلی ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔ شاید اپنی پارٹی کو قابو کرنے کے لیے بھی اسی طرح کی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا جس طریقے کی حرکتیں مسلم لیگ(ن) کا مریم نواز گروپ کررہا ہے، ملکی تاریخ میں کسی جماعت نے اس طرح نہیں کیا ہوگا۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کئے جانے والے دونوں سیمیناروں کو غیر ملکی فنڈنگ کی گئی تھی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فنڈنگ کے ڈونرز سے ویانا کنونشن کے سیکشن 41 کے تحت بات کی جائے۔