ثاقب نثار آڈیو ٹیپ کے معاملے پر سامنے آئیں اور احمد نورانی کیخلاف مقدمہ کریں۔ میڈیا کمپیئن کے ذریعے انھیں بچانا مشکل ہو جائے گا۔ اگر ثاقب نثار خود بل میں چھپے بیٹھے رہیں گے اور اردگرد سے کوئی اور ان کی وضاحتیں دیں گے تو اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا، مزمل سہروردی
ثاقب نثار اور نواز شریف نہیں بلکہ سیاست اور عدالت کا ایشو ہے۔ سیاست کے بہت سارے سٹیک ہولڈرز ہوتے ہیں لیکن عدلیہ ایک ادارہ ہے جو ہمارے آئین کا ایک اہم ستون ہے۔ اگر اس کے ایک سابق چیف جسٹس پر بات آئے گی تو اس کی کچھ نہ کچھ وضاحت تو دینا پڑے گی، فوزیہ یزدانی
ہم نے ہمیشہ یہ موقف یہ اختیار کیا کہ ہمیں نہیں علم کہ ثاقب نثار کی آڈیو سچی ہے یا جھوٹی لیکن اس کی آزادانہ طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ ثاقب نثار کو چاہیے کہ وہ امریکا جا کر فرانزک کمپنی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں، مرتضی سولنگی
تجارتی خسارہ کبھی ختم نہیں ہوا تھا۔ دو سال پہلے تو پاکستان کی صورتحال یہ تھی کہ اس کی ترقی کی شرح نیگیٹو ہو گئی تھی۔ پاکستان کی معیشت کا ڈھانچہ ایسا ہے کہ اس کی جی ڈی پی اوپر جائے گی تو درآمدات بڑھیں گی، شاہد محمود