ایکسٹینشن کے گناہ میں شامل نہیں تھی، مریم نواز شہبازشریف پر الزام: عمران خان کو عدالت نے طلب کرلیا، چئیرمین نیب

ایکسٹینشن کے گناہ میں شامل نہیں تھی، مریم نواز شہبازشریف پر الزام: عمران خان کو عدالت نے طلب کرلیا، چئیرمین نیب

مریم نواز نے کہا کہ وہ جنرل باجوہ کی ایکسٹنشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف نے خود اس عمل میں تعاون فراہم کرنے کیلیےپارٹی کو ہدایات دی تھیں۔ ناصر بیگ چغتائی خبر سے آگے میں۔



 



ایکسٹنشن کے بارے میں جو کچھ سنائی دے رہا ہے وہ عذرہیں اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک غلطی کی گئی ہے جس میں فوج کے لیئے بھی ٹھیک نہیں ہوا اور وزیر اعظم پر بھی تلوار ٹانگ دی ہے۔ نواز شریف کو چاہیے کہ اسکے حقائق بیان کریں یا پھر غلطی تسلیم کریں۔ مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں



 



مجھے میڈیا اتھارٹی بل کے حوالے سے دھمکیاں ملیں اور کہا گیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اپنے موجودہ قوانین اور ان پر عملدرامد بہتر کریں۔ میڈیا ورکرز تو آپ کے دور میں اوبر چلانے پر مجبور ہیں اسکو ٹھیک کریں۔ ناصر بیگ چغتائی خبر سے آگے میں۔



 



جو کچھ طاقتور حلقوں کی جانب سے مخالف آوازوں کو دبانے کے لیئے کیا جا رہا ہے میں سمجھتی ہوں کہ اس سے ڈرنا نہیں چاہئے کیوں کہ اس سے آپ کی آواز مزید زور پکڑتی ہے آپ مزید نمایاں ہوتے ہیں۔ اب جو وارث صاحب کو نہیں جانتے تھے وہ بھی جانتے ہیں۔ عنبر رحیم شمسی خبر سے آگے میں



 



چئیرمین نیب کی تقرری ایک خطرناک جوا ہے۔ اس پر جو بھی سکیم حکومت بنائے گی اپوزیشن اسے عدالت میں لے جائے گی۔ کیا عدالت حکومت کا ساتھ دے گی؟ وہ چند ماہ کے مہمانوں کی بجائے 'ملکی مفاد' کا ساتھ دے گی یہ ایک مشکل صورتحال ہیں جس میں تین فریق پھنس جائیں گے اور اپوزیشن اسکا فائدہ اٹھائے گی۔ رضا رومی خبر سے آگے میں