Title بزدار ہٹاو، عمران خان پر پھر دباؤ، مریم نواز نے ایکسٹینشن کو گناہ کویں کہا؟ نیب چئیرمین کی ایکسٹینشن یا تبدیلی؟

Title بزدار ہٹاو، عمران خان پر پھر دباؤ، مریم نواز نے ایکسٹینشن کو گناہ کویں کہا؟ نیب چئیرمین کی ایکسٹینشن یا تبدیلی؟

عمران خان کو اگر معلوم پڑ جائے کہ ان کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے جس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے تو بطور وزیر اعظم وہ بہت سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ نجم سیٹھی خبر سے آگے میں



 



چوہدری پرویز الہی' کو بزدار ہر صورت وارے میں ہے۔ انکے لیئے پنجاب میں تبدیلی کی ایک ہی صورت ہے کہ انہیں وزیر اعلی' لایا جائے۔ ورنہ کوئی تگڑا آدمی عثمان بزدار کی جگہ پر وہ نہیں چاہیں گے۔ نجم سیٹھی خبر سے آگے میں



 



جب مریم کہتی ہیں کہ وہ ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھیں تو میں یہ بتا سکتا ہوں کہ میاں صاحب اور مریم اس حوالے سے خوش نہیں تھے۔ میاں صاحب پر دباو تھا لیکن مریم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔ نجم سیٹھی خبر سے آگے میں



 



الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے جو بل لانے کی جلدی ہے یہ سب اگلے الیکشن کے لیئے ہو رہا ہے۔ ساری پلاننگ ہے کہ کس حلقے میں ووٹنگ مشینیں درکار ہیں وہاں ووٹنگ عمل کیسے اوپر نیچے کرنا ہے پھر انٹرنیٹ کو کیسے کنٹرول کرنا ہے۔ نجم سیٹھی خبر سے آگے میں



 



خان صاحب نے ایسے بیان دیئے ہیں جن سے امریکا کے ساتھ مسئلہ بجائے سلجھنے کا الجھ گیا ہے۔ انہوں نے امریکا نہ جا کر اچھا کیا۔ وہاں انہوں نے ایسے بیان اور دینے تھے جس سے یوتھیئے تو خوش ہوجاتے لیکن اسٹیبلشمنٹ مزید پریشان ہو جاتی اور وہ مزید سبکی مول لیتے۔ نجم سیٹھی خبر سے آگے میں



 



ویسے میں نے غور کیا ہے کہ عمران خان صاحب بوڑھے ہوتے جا رہے ہیں۔ وہ جوانی وہ روانی اب نہیں رہے۔ میرے تو وہ دوست تھے مجھے دکھ ہوتا ہے کہ ایک خوبصورت آدمی تھے اب تو چہرے پر جھریاں ہیں، ٹینشن ہے پریشانی ہے۔ نجم سیٹھی