Get Alerts

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے اضافہ کردیا گیا

 نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022 – 2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے اضافہ کردیا گیا

بجلی صارفین کو زوردار جھٹکا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نےسہ ماہی ایڈجٹٹ٘منٹ کی مد میں بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ںیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022 – 2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کا جلد اعلان کردیں گے۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیرہے۔ گھروں کی گیس قیمت بڑھائیں گے اور کم آمدنی والے صارفین کےلیے گیس قیمت نہیں بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں کامسئلہ جلد حل کرلیں گے۔جس کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا جلد اعلان کردیں گے۔ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں۔ اس لئے گیس قیمت کم نہیں کر سکتے۔