Get Alerts

جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت نے پولیس کو عمران خان کو گرفتار اور تفتیش کرنے کی اجازت دیدی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنائی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کے لیے عمران خان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت نے پولیس کو عمران خان کو گرفتار اور تفتیش کرنے کی اجازت دیدی

انسداددہشت گردی عدالت  نے پنجاب پولیس کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  عمران خان کو اٹک جیل سے گرفتار اور تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو ہونے والے جناح ہاؤس حملہ کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنائی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کے لیے عمران خان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔عدالت اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار اور تفتیش کی اجازت دے۔

انسداددہشت گردی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی سےجناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں  تفتیش سے متعلق  پولیس کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ علاوہ ازیں وہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے خلاف درج مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں۔