تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کندیاں میں 10 بلین سونامی ٹریز شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ایک پودا لگانے کے لیے کئی درخت کاٹے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ میانوالی انتظامیہ نے سٹیج، پارکنگ اور ہیلی پیڈ کے لیے درختوں اور پودوں کو کاٹا۔ اس کے علاوہ راستے میں جتنے بھی پودے آ رہے تھے انہیں بھی اُکھیڑ دیا گیا۔
شہریوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی حکمت عملی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کی جانب سے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب درختوں کو کاٹا جا رہا ہے۔
عمران خان کا شجر کاری مہم کے سلسلے میں میانوالی کا دورہ ، سٹیج ، پارکنگ اور ہیلی پیڈ بنانے کےلیے لاتعداد درخت اور پودے کاٹ دیے گئے، بچوں کو زبردستی گھروں سے اور سکولوں سے جلسہ گاہ میں لایا گیا اس کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے تمام ملازمین کو بھی جلسہ گاہ میں آنے کا حکم دیا گیا تھا pic.twitter.com/4M4Ctk4sVB
— Hasnat Ahmad Koot ? (@Hasnat_A_Koot) February 23, 2020
دوسری جانب شہر اقتدار میں بھی درختوں کا قتل عام جاری ہے، سرکاری محکموں کی جانب سے درخت کاٹ کر پیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ راول ڈیم کالونی سے دن دیہاڑے سیکڑوں درخت کاٹ دیے گئے ہیں جبکہ سمال ڈیمز افسران نے بھی بغیر منظوری کے درخت کاٹ کر بیچ دیے ہیں۔ درختوں کی کٹائی پر میٹرو پولیٹن اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔