نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم
سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے سات ماہ بعد آج اسلام آباد کی تاریخ کے اہم کیس کا فیصلہ سنایا گیا جس کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی محفوظ فیصلہ سنائیں گے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت بارہ ملزمان پر گزشتہ برس چودہ اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کیس کا ٹرائل چار ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہوا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی آج اسلام آباد کی تاریخ کے اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عا مر فاروق نے چودہ اکتوبر سے چودہ دسمبر تک کیس دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا جو مکمل نا ہونے پر پہلے چھ ہفتے پھر مزید چار ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

کیس میں بارہ ملزمان میں سے آٹھ ضمانت پر ہیں مرکزی ملزم ظاہر جعفر ،شریک ملزم ذاکر جعفر ،چوکیدار افتخار اور مالی جان محمد جیل میں قید ہیں۔ تھراپی ورک کے طاہر ظہور سمیت چھ ملازمین ضمانت پر ہیں ۔ شریک ملزمہ عصمت آدم اور کک جمیل بھی ضمانت بھی ہیں۔

مرکزی ملزم نے اپنے لئے وکیل کے وکالت نامہ پر دستخط نہیں کئے تھے جس پر عدالت نے پہلے اسٹیٹ کونسل شہریار خان اور پھر اس کے ساتھ وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کو بھی اسٹیٹ کونسل مقرر کیا تھا جس نے مرکزی ملزم کی جانب سے کیس کی مکمل پیروی کی۔

اپنے حتمی دلائل میں وکیل مدعی شاہ خاور نے کہا تھاکہ ’نورمقدم قتل کیس میں ڈی وی آر، سی ڈی آر، فورینزک اور ڈی این اے پر مبنی ٹھوس شواہد ہیں۔ نور مقدم قتل کیس میں تمام شواہد سائنسی طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن نے کیس ثابت کر دیا ہے لہذا عدالت ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے۔

اپنے حتمی دلائل میں وکیل مدعی شاہ خاور نے کہا تھاکہ ’نورمقدم قتل کیس میں ڈی وی آر، سی ڈی آر، فورینزک اور ڈی این اے پر مبنی ٹھوس شواہد ہیں۔ نور مقدم قتل کیس میں تمام شواہد سائنسی طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن نے کیس ثابت کر دیا ہے لہذا عدالت ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے۔

مرکزی ملزم کی والدہ اور شریک ملزم عصمت آدم جی کے وکیل اسد جمال نے دلائل میں کہا تھا کہ میری موکلہ کے خلاف کال ریکارڈ ڈیٹا کے علاوہ کوئی چیز موجود نہیں ہے جب کہ سپریم کورٹ ٹرانسکرپٹ کے بغیر کال ڈیٹا ریکارڈ کے متعلق فیصلے دے چکی ہے۔

استغاثہ یہ ثابت نہیں کر سکا کہ ملزم کے والدین کو قتل کے بارے میں علم تھا۔مرکزی ملزم کے والد اور شریک ملزم ذاکر جعفر کے وکیل بشارت اللہ نے اپنے جواب الجواب میں کہا تھا کہ اس کیس کا چشم دید گواہ ہی موجود نہیں لہذا میرے موکل کو بری کیا جائے۔


342 کے بیان میں ظاہر جعفر کہا تھاکہ نور نے میرے گھر ڈرگ پارٹی رکھی تھی مجھے ہوش نہیں رہا جب ہوش آیا تو دیکھا نور کا قتل ہو چکا ہے پارٹی میں بہت سے لوگ تھے ان میں سے کسی نے نور کا قتل کر دیا۔تھراپی ورکس کے چھ ملزمان اور ذاکر جعفر کے تین ملازمین کے وکلا نے ثبوت نا ہونے کی بنا پر عدالت سے بری کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔