Get Alerts

بلاول بھٹو زرداری کی صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ آمد

بلاول بھٹو زرداری کی صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ آمد
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بارہ کہو کے علاقے میں صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان کے اغواء اور تشدد پر مذمت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صحافی مطیع اللہ جان نے ان کے اغواء پر فوری آواز بلند کرنے کے حوالے سے اظہار تشکر۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحافی مطیع اللہ جان نے سنسرشپ اور صحافیوں کی بیروزگاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صحافی مطیع اللہ جان کے علاوہ صحافی عمرچیمہ اور صحافی اعزاز سید نے بھی ملاقات کی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بھی صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  جو صحافی حکومت پر تنقید کرے، اسے نوکری سے نکلوادینا افسوس ناک ہے۔

اب تو یہ فاشسٹ حکومت ویب چینلز پر حکومتی نااہلیوں کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی برداشت نہیں کررہی،پی ٹی آئی حکومت اتنی کمزور ہے کہ کسی بھی صحافی کے ایک تنقیدی ٹویٹ سے بوکھلا جاتی ہے۔

مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت کورٹ بیٹ رپورٹرز زیادہ حکومتی دباؤ کا شکار ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ہے۔  پاکستان کے میڈیا ورکرز کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے