کرونا وائرس پر بڑا اقدام: صوبے بھر میں کرفیو لگانے پر غور کرنے کا عندیہ

کرونا وائرس پر بڑا اقدام: صوبے بھر میں کرفیو لگانے پر غور کرنے کا عندیہ
سندھ حکومت کرونا کے حوالے سے اقداات لینے میں اس وقت سب سے آگے ہے اور اس حوالے سے مراد علی شاہ کی زیر قیادت سندھ حکومت کی ہر جگہ تعریفیں ہو رہی ہیں۔ یہ سندھ ہی تھا جس نے سب سے پہلے طلبہ کو چھٹیاں دیں ، اور پھر لاک ڈاون بھی سب سے پہلے کیا حتیٰ کہ وزیر اعظم ابھی اس کے حق میں نہیں تھے۔ لیکن اب ایک اور انتہائی اقدام لینے کے حوالے سے سندھ حکومت نے عندیہ دے دیا ہے۔

سندھ حکومت کے  وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے لاک ڈاون کر دیا ہے لیکن اگر عوام اب بھی گھروں میں نہیں بیٹھیں گے تو ہم صوبے میں کرفیو نافذ کر دیں گے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کی بھلائی کے لئے کرفیو نافذ بھی کرنا پڑا تو کریں گے اور اس پر حکومت غور کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا کے وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کراچی میں 14 دن کے لئے مکمل لاک ڈاون ہے۔