نوازشریف کی پاکستان واپسی | ترین گروپ کا مستقبل کیا ہے | لاک ڈاون کے معاملے پر سندھ اور وفاق میں اختلاف

نوازشریف کی پاکستان واپسی | ترین گروپ کا مستقبل کیا ہے | لاک ڈاون کے معاملے پر سندھ اور وفاق میں اختلاف
نواز شریف کو اس بار منت سماجت کرکے باہر بھیجا گیا وہ خود نہیں گئے باوجود کے وہ بیمار تھے۔ اب وہ اپنی پارٹی سے مشورہ کریں گے۔ تاہم انہیں مشورہ یہی ملے گا کہ وہ واپس نہ آئیں۔ توصیف احمد خبر سے آگے میں

مجھے یہ بتائیں کہ مریم نواز نے کشمیر الیکشن میں کونسی خلاف ورزی کر دی ہے ن لیگی مہم کی؟ کیا انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر کے مخالف کی کیمپین کر دی؟ توصیف احمد خان خبر سے آگے میں

پی ٹی آئی و حکومت جو مرضی کہے معیشت کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ انہیں سمجھنا ہوگا کہ ریاست اور پوری قوم احساس پروگرام سے نہیں چل سکتی۔ نادیہ نقی خبر سے آگے میں

وفاق نے سندھ سے کرونا کے معاملے پر لڑائی کرنا شروع کردی ہے۔ یہ صحت کا معاملہ ہے اور سنجیدہ معاملہ ہے۔ ہسپتال کرونا مریضوں سے بھر چکے ہیں۔ وفاق کو لگتا ہے کہ کراچی بند ہوگیا تو ان کے ٹیکس محصولات کا کیا بنے گا۔ نادیہ نقی خبر سے آگے میں