حلف اٹھانے جارہا ہوں، الیکشن کا بائیکاٹ اور میدان کھلا چھوڑنا بہت بڑی غلطی ہوگی: چوہدری نثار

حلف اٹھانے جارہا ہوں، الیکشن کا بائیکاٹ اور میدان کھلا چھوڑنا بہت بڑی غلطی ہوگی: چوہدری نثار
سابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بہت بڑی سیاسی غلطی ہوگی

سابق وفاقی وزیر داخلہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کیلئے اپنی رہائش گاہ سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا.

گزشتہ روز اپنے حلقہ کے ووٹرز ،سپورٹرز اور عمائدین کی مشاورت کے بعد انہوں نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور فیصلے سے باضابطہ طور پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا تھا۔ چوہدری نثار علی خان نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں اپنے حوالے سے پھیلانے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاتھاکہ موقف نہیں بدلا، حلقے کے عوام کیلئے آج حلف اٹھا رہا ہوں پچھلے چند دنوں سے میرے پنجاب اسمبلی کے حلف اٹھانے کے حوالے سے مختلف خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں.



چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اس بارے میں نہ تو کوئی بیان دیا اور نہ ہی میرے کسی سیکرٹری یا ترجمان نے اس پر لب کشائی کی مگر اس کے باجود کہانیاں بنتی رہیں. ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، خاص طور پر جب عام انتخابات میں ڈیڑھ دو سال باقی ہیں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو قریبی دوستوں نے کچھ روز بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا گزشتہ روز انہوں نے حلقہ کے ووٹرز ،سپورٹرز اور عمائدین کی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیاتھا اور فیصلے سے باضابطہ طور پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا تھا.