ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملفوف انداز میں عدلیہ، الیکشن کمیشن، عمران خان، عالمی اداروں اور دہشت گردوں کو کچھ میسجز دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کو بھی پیغام تھا کہ براہ راست ہم سے سکیورٹی نہ مانگیں، ہمیں حکومت کے ماتحت رہنے دیں، اعجاز احمد
آج کی پریس کانفرنس سے پیغام ملا کہ پی ٹی آئی اور فوج کے مابین فاصلے موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کمنٹ عمران خان اور ان کی سوشل میڈیائی مہم کی مذمت میں دیا گیا تھا، مزمل سہروردی
چیف جسٹس کی ساس صاحبہ کی آڈیو لیک سے اندازہ ہوتا ہے کہ چیف جسٹس کے گھر میں کیا سوچ پائی جاتی ہے۔ اس وقت پاکستان کی عدلیہ پاکستان میں مارشل لاء لگوانا چاہتی ہے کیونکہ جہاں عدلیہ پھنس گئی ہے اسے نکلنے کا راستہ مارشل لاء میں ہی نظر آ رہا ہے، مزمل سہروردی