دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج حضرت عیسیؑ کے یوم ولادت پر کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کو سجایا گیا ہے، خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
حکومت کے جانب سے گرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کرسمس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مسیحی برادری کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کرسمس پر مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی ترقی کے لئے اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے، حضرت عیسیؑ کا پیغام انسانیت سے محبت، امن، برداشت اور شفقت پر مبنی ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مذہبی تہواروں کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔