Get Alerts

تحریک انصاف کا پارٹی تنظیم تحلیل کرنے کے بعد نئی تنظیم کا اعلان، عمران خان چئیرمین برقرار

تحریک انصاف کا پارٹی تنظیم تحلیل کرنے کے بعد نئی تنظیم کا اعلان، عمران خان چئیرمین برقرار
وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد نئی تنظیم کا اعلان کر دیا جس کے تحت عمران خان چئیرمین برقرار رہیں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے ۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1474654272638046208

انہوں نے مزید بتایا کہ چئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1474656752050130946

فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے مطابق درج ذیل عہدیداروں کو صوبائی صدور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں:

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو خیبرپختونخوا

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو سندھ

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو بلوچستان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو پنجاب

خسرو بختیار کو جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کا صدر بنایا گیا ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے انتخابات اور پاکستان کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی قومی قیادت پر مشتمل اکیس رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی پارٹی کے نئے آئین پر کام کر رہی ہے، کمیٹی نئی تنظیموں کے بارے میں بنیادی ڈھانچہ بھی دوبارہ پیش کرے گی،سینئر اراکین پر مشتمل کمیٹی کی منظوری کے بعد نئی تنظیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو قومی وفاقی جماعت کا درجہ رکھتی ہے۔