Get Alerts

گلگت بلتستان کے لئے سڑک کے بڑے منصوبے کا افتتاح

گلگت بلتستان کے لئے سڑک کے بڑے منصوبے کا افتتاح
ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ سے غذر حلقہ 2 کے نوجوانوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں غذر روڑ سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سالانہ اے ڈی پی عنقریب ٹینڈر ہونے ہیں جس میں ترجیحی بنیادوں پر تعلیم، صحت اور بنیادی انفراسٹرکچر کو رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے نوجوانوں کو عوام میں ان اہم منصوبوں کے حوالے سے شعور دینے کے ساتھ ساتھ مواقع کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنے کی اشد ضروری ہے۔

اس دوران نوجوانوں نے غذر روڑ سروے کے حوالے سے عوامی خدشات سے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک سال کے اندر اندر پچاس ارب کا سب سے بڑا پروجیکٹ لے کر آئے ہیں جس سے غذر میں معاشی انقلاب آئے گا۔ یہ پروجیکٹ غذر کے باسیوں کے لئے بہت اہم ہے جس کو جتنا جلد ممکن ہو ہم مکمل کریں گے۔ بہت جلد غذر روڑ کے تینوں سیکشنز میں کام شروع کریں گے اور اس سے مقامی باہنر افراد، ٹھکیدار برادری، کاروباری افراد سب مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے دوران پچاس ارب کا یہ بجٹ یہاں خرچ ہونا ہے جس کے لئے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے جو ڈیزائن تیار کیا ہے اس کے مطابق روڑ کے لئے زمینیں لے رہے ہیں جن کے معاوضے بروقت دیے جائیں گے۔

جنوری میں NHA کے ذمہ داروں اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اور اس شعبے سے وابستہ ماہرین آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روڑ کے لئے جتنا زمین لیں گے اس کے مطابق معقول معاوضے دیے جائیں گے۔

اس مواقع پر انہوں نے کہا کہ غذر بالخصوص تحصیل پھنڈر اور گوپس کے عوام کو زمینوں کو فروخت کرنے سے گریز کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے سطح پر کاروبار کے لئے خود کو تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف اداروں سے بات کی ہے، مختلف ادارے پاٹنرشپ کے لئے تیار ہیں، وہ ادارے مقامی لوگوں کے ساتھ پاٹنر شپ کے ذریعے کاروبار کریں گے جس سے اس علاقے میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گے۔

مصنف سے ٹوئٹر پر @InayatRAbdali رابطہ کیا جاسکتا ہے۔