بانی پاکستان کا قائد اعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

صدر عارف علوی نے کہا کہ قائداعظم مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے نظریے پر پختہ یقین رکھتے تھے۔ بابائے قوم کے وژن، ان کی قیادت اور مدبرانہ انداز نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی بنیاد رکھی۔ پاکستان نے چیلنجز کے باوجود مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بانی پاکستان کا قائد اعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

آج ملک بھرمیں بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 148 واں یومِ پیدائش ملی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور اِس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ ان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کی پیروی کی جائے گی۔

دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

قائداعظم کے یوم پیدائش پر کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پہلے پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس مقبول باقر صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اعلی سول فوجی حکام اور اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان شخصیات نے قائد اعظم کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار، کانفرنسیں اور دیگر تقریبات ہورہی ہیں۔

ان تقریبات میں قائد اعظم محمد علی جناح کوبرصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ان کی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

صدر مملکت نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر دیے گئے بیان میں کہا کہ بابائے قوم کے147 ویں یوم پیدائش پرپاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  قائداعظم کی انتھک محنت سے برصغیرکے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ قائداعظم مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے نظریے پر پختہ یقین رکھتے تھے۔ بابائے قوم کے وژن، ان کی قیادت اور مدبرانہ انداز نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی بنیاد رکھی۔ پاکستان نے چیلنجز کے باوجود مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

25 دسمبر کا دن ہمارے لئے اس لئے اہم ہے کہ آج کے دن ہم اپنے عظیم قائد کی سالگرہ مناتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ ایک ممتاز سیاست دان اور مدبر تھے جنہوں نے پاکستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کیلئے مسلمانوں کی رہنمائی کی اور آپؒ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نجات دہندہ ثابت ہوئے۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک تاجر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اس کے بعد لندن سے قانون کی ڈگری لی۔ جناح کو سیاست میں گہری دلچسپی تھی۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے جہاں سے ان کے شاندار سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا اور وہ پاکستان کی آزادی میں سب سے زیادہ بااثر شخصیت بن کر ابھرے۔ بصیرت رکھنے والےعظیم رہنما کی انتھک محنت سے پاک وطن بالآخر دنیا کے نقشے پر ابھر آیا۔