اس وقت مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے، یہ ڈرامہ اپنے تنازعات کی وجہ سے بھی مقبول رہا۔ آج اس کی آخری قسط نے نشر ہوئی ہے۔ اس وقت ٹویٹر پر ’ میرے پاس تم ہو‘ کے حوالے سے 9 ٹرینڈز چل رہے ہیں۔
عاصمہ شیرازی نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا کہ میں شاید یہ ڈرامہ نہ دیکھنے والی آخری فرد ہونگی۔
https://twitter.com/asmashirazi/status/1221115728507654144?s=20
https://twitter.com/MubasharIjazAw1/status/1221112776397152260?s=20
ٹویٹر پر چلنے والے ٹرینڈز میں #MerayPaasTumHo، #میرے_پاس_تم_ہو، #MPTH، #Danish، Mehwish، Humayun Saeed شامل ہیں۔
https://twitter.com/ALISHAKIRSOOMRO/status/1221112655169105921?s=20
https://twitter.com/fouji_jawan/status/1221116042644279296?s=20
https://twitter.com/salmandurrani0/status/1221123911284334592?s=20
https://twitter.com/Rana_Mash/status/1221124442392272897?s=20
https://twitter.com/afzaljattpti/status/1221124164435791872?s=20
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ مہوش (عائزہ خان) ایک غریب گھرانے کی شادی شدہ خاتون ہوتی ہیں جو پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر ( ہمایوں سعید)کو دھوکا دے کر ان سے طلاق لے کر امیر شخص 'شہوار' (عدنان صدیقی) سے تعلقات استوار کرکے ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے۔
دونوں کی شادی سے قبل ہی امیر شخص شہوار کی پہلی اہلیہ ماہم (سویرا ندیم) امریکا سے واپس آجاتی ہیں اور مہوش کو بے عزت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امیر شوہر کو جیل بھجوا دیتی ہیں۔
اس ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ ندیم بیگ نے اس کی ہدایات دی ہے۔